راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کی تنظیم نو کا عمل مکمل ہو گیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کی منطوری کے بعد سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن نے نئے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سینئر نائب صدر جمیل اختر قریشی‘ چار نائب صدور آصف اکبر‘ آغا ثاقب ریاض‘ سردار قدوس اور حیدر زمان، سیکرٹری اطلاعات ناصر میر‘ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ایاز خان پپو‘ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ناصر کاظمی‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل بنارس چوہدری‘ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذیشان مہدی‘ جوائنٹ سیکرٹری ملک ایوب‘ ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری ملک یعقوب، سیکرٹری فنانس چوہدری فرخ اسماعیل‘ سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ محمد علی منہاس‘ کوارڈنیشن سیکرٹری عمران خان کوہستانی‘ انچارج سوشل میڈیا پرنس نوید اور آفس سیکرٹری رانا شوکت ہونگے۔ سٹی صدر بابر سلطان جدون اور جنرل سیکرٹری افتخار احمد نے نامزد عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے۔ قمرزمان کائرہ نے کہا کہ وہ بہت جلد راولپنڈی شہر اور سینئر اور نظریاتی کارکنوں سے ملاقات کرینگے۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ سٹی تنظیم تمام سینئر اور نظریاتی کارکنوں سے رابطہ کر کے اُنہیں متحد کرے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ نواز کھوکھر‘ ڈویژنل صدر مرتضیٰ ستی‘ جنرل سیکرٹری خرم پرویز اشرف‘ ضلعی صدر چوہدری ظہیر‘ جنرل سیکرٹری توقیر عباسی‘ کینٹ کے صدر ملک ظہیر ارشد ایڈووکیٹ‘ جنرل سیکرٹری ملک قاسم ادریس نے بھی تمام عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایاہے۔ قمرزمان کائرہ اور ندیم افضل چن نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام عہدیدار انتھک محنت کر کے غیرفعال کارکنوں کو متحرک کرنے میں کامیاب ہونگے۔