اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر )وزیر خزانہ اسحاق ڈار 21سے 23اپریل تک امریکا کا دورہ کریں گے اور واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے اجلاسوں میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ، وزیر خزانہ 4سے7مئی کے دوران جاپان کا دورہ کریں گے اور یوکوہامامیں ایشیائی ترقیاتی بنک کے 50ویں بورڈ آف گورنرز کےسالانہ اجلاس میں بھی شریک ہونگے ، اس حوالے سے اتوار کو وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ان اہم اجلاسوں میں شرکت کے لیے پاکستانی وفود کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔