لندن (پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ یوکے کی چیف آرگنائزرثمینہ علی نے کہا ہے کہ پرویزمشرف اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ جلد کریں گے، عوام پرویز مشرف کو بہادر اور سچا لیڈرمانتے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد پرویز مشرف نے ایک بڑی ذمہ داری سونپی ہے اور وہ پارٹی کی بہتری اور پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات کام کرنے کا عہد کرتی ہیں۔ ٹیلیفونک رابطے میں ثمینہ علی نے نئے لوگوں کو پارٹی میں شامل کرنے کے عزم کو پرویز مشرف اور پارٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد سے شیئر کیا اور پارٹی کی بہتری کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوںآل پاکستان مسلم لیگ یوکے کے نئے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کیا گیاتھا۔ ڈاکٹر چوہدری محمد امجد نے یوکے کے ممبران کو اعتماد میں لیتے ہوے پارٹی کے عہدیداران کا اعلان کیا،ثمینہ علی کو چیف آرگنائزر یوکے، چوہدری تبریز عورہ کو صدر، آدم غیاث الدین کو جنرل سیکرٹری ، آصف شہزاد کو پیٹرن، سعید بھٹی کو چیف کوآرڈینیٹر ، محمدعلی چوہان اور حاجی اکرم گل صاحب کو سینئر نائب صدر،سید شان عابدی کو انفارمیشن سیکرٹری، حسن علی قزلباش ، نایاب زیدی، اور علی حیدر جعفری نائب صدر جبکہ مرزا فیصل بیگ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی کے عہدے پر ذمہ داری دی گئی، محسن نقوی کو پریس سیکرٹری کے عہدہ پر تعینات کیا گیاہے۔