• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اکائونٹس کا آڈٹ کرانے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وزارت کو ہدایات کی ہے کہ وہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے درخواست کریں کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن سے رابطہ کر کے مالی سال 2014-15 کا جلد از جلد آڈٹ کروائیں ۔ وفاقی وزیر نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے چیف فنانس اور اکائونٹس آفیسر کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انٹرنل آڈٹ سے مذکورہ مالی سال کے آڈٹ کے لئے رابطہ کریں ۔ قومی اسمبلی میں 18 جنوری2016 ء کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اکائونٹس زیر بحث لائے گئے ،جس میں ایم این اے میر ظفر اللہ خان جمالی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے فنڈز کے استعمال کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ اسپورٹس فیڈریشنز کے تمام معاملات میں شفافیت کو مدنظر رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور بین الصوبائی رابطہ کی وزارت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام معاملات کوبہتر بنانے کی کوشش کرے گی تاکہ پاکستان ہاکی کے کھیل میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کوبحال کر سکے۔
تازہ ترین