• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ڈے منا نے کا مقصد عوام میں شعورپیدا کر نا ہے:کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر )  حکومت پنجاب کی ہدایت پر صو بائی دارالحکومت لاہور میں ٹیکس ڈے کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،سیمینار میں کمشنر آفس ملتان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ڈے منا نے کا مقصد عوام میں ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کر نا ہے اورٹیکس کی شفاف ادائیگی کلچر کو فروغ دینا ہے،سیمینار  میں کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ، ممبر قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر، اراکین صوبائی اسمبلی احسان الدین قریشی ، شوکت بوسن، مظہر عباس راں، رانا اعجاز احمد نون، شہزاد مقبول بھٹہ، خولہ امجد،سلطانہ شاہین، ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ،چیئرمین ضلع کونسل دیوان عباس بخاری،مئیر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں، ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی ذیشان نذیر خان، رئیس ہمایوں عبدالحئی، ایڈیشنل کمشنر مسعود احمد بخاری،وائس چیئر مین ضلع کونسل واجد علی شاہ،وائس چیئر مین سرفراز کھور،ڈپٹی مئیر منور احسان قریشی کے علاوہ ٹیکس بار کے عہدیداران سمیت انجمن تاجران کے نمائندے شریک تھے۔ 
تازہ ترین