• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحق خواتین کو مفت قانونی امداد فراہمی کی جائیگی:صدر ملتان بار

ملتان(   لیڈی رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار میں عورت فائونڈیشن صنفی مساوات پروگرام  اور لائبریری کے کمپیوٹر سیکشن کا  آغاز کیا گیا ،اس سلسلے میں پہلی منعقدہ میٹنگ  میں سی سی ایچ ڈی سے تنزیلہ الطاف اور خدیجہ شاہین نے اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران اور دیگر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں خواتین کے قانونی مسائل کی بڑھتی ہوئی شرح اور قانونی معاونت کے حصول میں درپیش مسائل سے متاثرہ خواتین کو نکالنے ، وکلاء با لخصوص خواتین وکلاء کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے سی سی ایچ ڈی نے ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے،ڈسٹرکٹ بار کے صدریوسف زبیر، جنرل سیکرٹری انیس مہدی و دیگر نے شرکاء میں پراجیکٹ کے تحت بنائے گئے یاداشتی تحائف تقسیم کئے ،وکلاء نے پراجیکٹ کی سر گرمیوں کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ غریب اور مستحق  خواتین کو مفت قانونی امداد کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کریں گے ۔
تازہ ترین