• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا‘ روبینہ بندیا ل ق لیگ خواتین ونگ کی ضلعی صدر نامز د

سرگودھا(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدرچوہد ر ی پرویز الہی نے روبینہ بندیا ل کو مسلم لیگ (ق)ضلع سرگودہا خواتین ونگ کی صدر نامز د کر د یا۔اس سلسلہ میں صوبائی سیکرٹریٹ سے روبینہ بندیا ل کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جا ر ی کرد یا گیا ۔روبینہ بندیا ل نے اپنی رہائش گا ہ پر خواتین کے وفدسے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ قائدین نے مجھے بطورضلعی صدر خواتین ونگ نامزد کر کے مجھ پر جو ذمہ دار ی ڈالی ہے میں قائدین کی توقعات پر پورااترنے کی بھر پورکوشش کروں گی اورضلع سرگودہامیں مسلم لیگ(ق) خواتین ونگ کو ایک بڑ ی قوت بنانے کیلئے د ن رات ایک کردوں گی ۔
تازہ ترین