سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )گزشتہ روز تھانہ سبز پیر کے علاقہ پنڈی بھاگومیں دفعہ 144کے نافذ کے باوجود پیپلز پارٹی کی جانب سے جلسہ کرنے پر ڈی پی او عابد خان نے تاحال کوئی کارروائی نہ کی۔ رابط پر تھانہ اہلکار شمس نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے جس پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔