گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل آئی جی محمد طاہر سے اہل سنت تنظیموں اور علماء کے وفد کی علامہ محمد خالد حسن مجددی کی سربراہی میں ملاقات ،دوران ملاقات ایڈیشنل آئی جی محمد طاہر نے کہاکہ مزارات کے اطراف میں جاری قبا حتوں کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے دینی جماعتوں اور شخصیات کا تعاون درکار ہو گا،منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد پوری قوم کے مشترکہ دشمن ہیں ، عوام کے جان و مال کا تحفظ عوامی نمائندوں سے مل کر یقینی بنائیں گے۔