فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدرپرویز مشرف سے دبئی میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ ملاقات کے دوران مجلس وحدت المسلیمن کے رہنما اسد شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں انتخابی اتحاد اور اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے قیام کی تجاویز پر غور کیا گیا ۔ تینوں جماعتوں کے مستقبل میں مشترکہ سیاسی جدوجہد کے ایجنڈے پر اتفاق کیا گیا ۔