• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ملتان ڈویژن کے 41کچے پھاٹکوں کو پختہ کرنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ ریلوے نے حادثات کے سدباب کے لئے ریلوے ملتان ڈویژن کے 41کچے پھاٹکوں کو پختہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ ریلوے اور محکمہ شاہرات پنجاب کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا ،منصوبہ پر مجموعی طور پر 32کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی،فی ریلوے پھاٹک پر80لاکھ روپے خرچ ہوں گے ،مذکورہ ریلوے پھاٹک پختہ ہونے سے ریلوے ملتان کے تقربناً بیشتر کچے پھاٹک پختہ ہوجائیں گے،جس سے حادثات کی شرح میں کافی کمی آجائے گی ۔
تازہ ترین