سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ کے علاقہ گوندل کی رہائشی 60سالہ بیوہ خاتون رشید بی بی نے ڈی پی او سیالکوٹ کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام لگایا ہے کہ میرا خاوند وفات پا چکا ہے اور اس نے اپنی زندگی میں بیٹوں کی غلط حرکات کی وجہ سے اپنا مکان ملکیت میرے نام لکھ دیا تھا ۔میرے خاوند کے دوبیٹے سابق بیوی سے ہیں جبکہ ایک بیٹا میرے بطن سے ہے مگر تمام بیٹے مجھے سہارا دینے کی بجائے مجھ پر تشدد کر کے میری زندگی بھر کر جمع بونجی مکان ہتھیانے کی کوشش کر رہے ہیں چند روز قبل بیٹوں نے اپنی بیویوں کے ساتھ مل کرمجھے لوہے کی پیٹی میں بند کر دیا تھا اور اکثر اوقات بیٹے اپنی بیویوں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔