سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)مکھیوں کے چھتے کو آگ لگانے والی لڑکی جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ تھانہ سبز پیر کے علاقہ گاؤں موضع کھدو چک میں اصغر کی16سالہ بیٹی جویریہ گھر میں لگے ہوئے مکھیوں کے چھتے کو آگ لگا کر بھگانے کی کوشش کررہی تھی کہ آگ کی زد میں آکر خود جھلس گئی اسے فوری طو رپر مقامی ہسپتال لیجایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کیا ہے۔