• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جاسوس کو سزا سنانے میں پاکستانی قوانین کی پاسداری کی گئی ہے،میاں رضا ربانی

اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا سنانے کے معاملے پر بھارت کے پاکستان پر الزامات کو غلط قرار کردیا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے بھی واضح کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کو یہ سزا سنانے کے بارے میں پاکستانی قوانین کی پاسداری کی گئی ہےاور فیصلہ انصاف کے مطابق ہوا۔ چیئرمین سینیٹ نے سعودی عرب کے ساتھ مسلم عسکری اتحاد کے حوالے معاملات کو حتمی شکل ملنے پر اس کے بارے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی ہے۔منگل کو سینیٹ میں وزیردفاع کے متذکرہ معاملات پر پالیسی بیان کے بعد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے حکومت کو ہدایت کی کہ پارلیمنٹ کا یہ حق ہے کہ اسے قومی سلامتی کے معاملات سے باخبر رکھا جائے۔انہوں نے وزیردفاع کو ہدایت کی کہ مسلم عسکری اتحاد کے حوالے سے ہر پیشرفت سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے،انہوں نے بھارتی جاسوس کی سزا کے معاملے پر بھارت کے پاکستان پر الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ سزا کا فیصلہ پاکستانی قوانین کے مطابق ہوا ہے،قانون کی پاسداری کی گئی ہے جس کہ بھارت نے کبھی بھی قوانین کا خیاک نہیں رکھا ہے،پاکستان کی مجاز بااختیار اتھارٹی نے فیصلہ سنایا ہے۔
تازہ ترین