ساہیوال(صباح نیوز)ساہیوال کی جیل میں فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 2دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی،دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں ملوث تھے ۔سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں فضل حق اورمحمد شاہد شامل ہیں جن کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع بٹگرام سے تھا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق فوجی عدالتوں سے موت کی سزاپانے والے دو دہشت گردوں کو گزشتہ علی الصبح تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔پھانسی کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میتوں کو ورثاکے حوالے کردیا گیا۔