کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ پاکستان اسٹار عقیل خان نے صبح نو نیشنل ہارڈ کورٹ ٹینس چیمپین شپ کا مینز سنگلز ٹائٹل جبکہ سارہ منصور نے لیڈیز ٹائٹل جیت لیا۔ فائنلز کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار تھے۔اسلام آباد میں ایونٹ کے فائنل میں عقیل خان نے ایم عابد کو سخت مقابلے کے بعد 6-2 اور 6-4 جبکہ لیڈیز سنگلز میں سارہ منصور نے مہک کھوکھر کو ہرایا۔ عقیل خان اور ہیرا عاشق کی جوڑی نے مینز ڈبلز کے فائنل میں شہزاد خان اور یاسر خان کو شکست دی۔ بوائز جونئیرز انڈ18 کے فائنل میں ثاقب عمر نے اپنے چھوٹے بھائی عاقب عمر کو زیر کیا۔