• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں پرانی ہاکی آسٹروٹرف تبدیل کرنے کی یقین دہانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الصوبائی رابے کے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملک کے جن شہروں میں آسٹروٹرف اپنی معیاد پوری کر چکی ہیں انہیں حکومت تبدیل کرے گی۔ قومی کھیل کو ترقی کے لئےتمام وسائل فراہم کریں گے، اس بات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھرسے ملاقات میں کیا، اس موقع پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپین شہباز سینئر بھی موجود تھے۔ فیڈریشن چیف نے وفاقی وزیر کوبتایا کہ فیڈریشن نے نوجوان پلیئرز کو خصوصی طور پر فوکس کیا ہوا ہے اور جونیئر ہاکی ٹیم کا چار ماہ کا دورہ آسٹریلیا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف آرٹ ہاکی اکیڈمی کھولنے بارے بھی آگاہ کیا۔
تازہ ترین