اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف دبئی سے امریکہ پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف امریکہ میں قیام کے دوران ”پاک امریکہ تعلقات اور دہشت گردی و انتہا پسندی“ کے موضوع لیکچرز دیں گے اور اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔ اس دوران وہ امریکہ میں اے پی ایم ایل کے تنظیمی امور کے سلسلے میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا دورہ امریکہ لگ بھگ ایک ماہ پر محیط ہو گا۔