• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،ٹریفک حادثات میں بچے اورخاتون سمیت14 افراد زخمی

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ٹریفک حادثات میں بچے اور خاتون سمیت14 افراد زخمی ہوگئے۔ سیالکوٹ ڈسکہ روڈ ڈاک والا سٹاپ کے پاس دو موٹر سائیکل کے تصادم میں25سالہ عابد،24سالہ عدنان،گیریژن پارک کے پاس موٹر سائیکل اور سائیکل کے تصادم میں24سالہ شاکر اور18سالہ نفیس،بھڑتھ چیک پوسٹ کے پاس نامعلوم گاڑی موٹر سائیکل ٹکرانے سے50سالہ منصب،پسرور روڈ وریو سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل سے گر کر30سالہ کوثر،سید پور بن سے چپراڑ کی طرف جاتے ہوئے لینٹر ڈالنے والی ٹرالی ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی جس کی وجہ سے 34سالہ منیر احمد،حاجی پورہ پل ایک کے پاس نامعلوم سواری کی ٹکر سے42سالہ بلواس مسیح،ڈنگی گاؤں کے پاس موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ کے تصادم میں18سالہ مزمل،سمبڑیال ڈرائی پورٹ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں5سالہ آصف ،35سالہ اکبر،30سالہ تنویر اور51سالہ محمد ریاض شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ضلع سیالکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
تازہ ترین