• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم 120پاکستانی ڈی پورٹ ،ملتان ایئر پورٹ پہنچنےپر پوچھ گچھ

ملتان(سٹاف رپورٹر)عمرہ ویزہ پر سعودی عرب میں چھپ کر رہائش اختیار کرنےاور بلا اجازت نوکری کرنے پر سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم 120پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے سعودی ایئر لائنز کے ذریعے گزشتہ صبح ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے،جہاںایف آئی اے نے ڈی پورٹ ہونے والوں سےابتدائی پوچھ گچھ اورابتدائی بیان قلمبند کرنے کے بعد چھوڑ دیااورڈی پورٹ ہونے والے تمام افراد کے بائیو ڈیٹا کی تصدیق کی گئی ۔
تازہ ترین