ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے5منشیات فروش ،5 ناجائز اسلحہ،5 جواری، 3 بھکاری، 5 تیز رفتار اور27اشتہاری مجرمان سمیت50ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 67 لیٹر شراب ،28 لیٹر لہن اور چالو بھٹی،130 گرام چرس، 5 پسٹل اور17 گولیاں اور رقم 1770 روپے برآمد کر لئے،گرفتار ملزمان میں ریاض حسین،اقبال ،فیاض،اللہ ڈتہ،اللہ بچایا ،عمران ،تنویر ،شیراز،شوکت،سیفل ،رمضان، اعجاز، شوکت، اقبال، حسن،کوڑا، عبدالعزیز، رحیم بخش ،قسور، منیر، صادق، ریاض، اللہ بخش شامل ہیں،،پولیس نے نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 131نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا،پولیس نے27اشتہاری گرفتار کر لیے ،پولیس نے تمام ملزمان کیخلا ف مقدمات درج کر لئے۔