گجرات (نمائندہ جنگ) گھریلو جھگڑا پر شوہر نے گلہ دبا کر بیوی کو قتل کر دیا، تھانہ کنجاہ کے محلہ صحابہ چوک میں محمد بوٹا نے گھریلو جھگڑا پر اپنی بیوی رخسانہ کا گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقتولہ کے بھائی قمر شہزاد کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔