گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر عامر جان نے کہا کہ گوجرانوالہ میں تیار کی جانیوالی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کے بارے میں سنا تھا لیکن آج ’’میڈ ان گوجرانوالہ ‘‘ صنعتی نمائش میں اس مصنوعات کو دیکھ کر حیرت ہو رہی ہے کہ گوجرانوالہ میں تیار کی جانے والی مصنوعات کسی عالمی معیار سے کم نہیں ۔گوجرانوالہ چیمبراور جی بی سی نے مشترکہ کاوش سے گوجرانوالہ میں تیار ہونے والی مصنوعات کو ایک چھت تلے اکٹھا کر کے اعلیٰ کارنامہ سرانجام دیا ہے ۔نمائش انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’میڈ ان گوجرانوالہ ‘‘ صنعتی نمائش کے دورہ کے دوران کیااس موقع صدر چیمبر سعید احمد تاج ،سینئرنائب صدر شیخ عبدالرؤف،اراکین مجلس عاملہ،چیئرمین جی بی سی خواجہ ضرارکلیم ،سابق صدور اخلا ق احمد بٹ،خواجہ خالد حسن ،شیخ نعمان صلاح الدین کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔