گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی نمبر 1کے جج چوہدری خالد بشیر نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ دہشتگردی میں گرفتار کالعدم تنظیم کے کارکن قاری مرید اور قاری قدیر کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،ملزمان کو سی ٹی ڈی پولیس نے سیالکوٹ کے علاقہ گلوٹیاں موڑ سے گرفتار کیا تھا ملزمان کے قبضہ سے ڈینویٹرز سمیت بھاری مقدار میں بارودی مواد قبضہ میں لیا تھا ۔