گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پولیس نے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کردیا، بلدیاتی نمائندے گلی محلوں میں موت کا دھندہ کرنے والے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں پولیس انہیں گرفتار کرکے نشان عبرت بنادے گی، یہ اعلان ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن زکریا یوسف نے یونین کونسلوں کے چیئرمینوں وائس چیئرمینوں اور دیگر بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس میں کیا ۔