• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،گولی لگنے سے 50سالہ پولیس کانسٹیبل جاں بحق

سیالکوٹ( نمائندہ جنگ)گولیلگنے سے 50سالہ پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔ سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کچہری میں ایڈیشنل سیشن جج ندیم انورکا گارڈ پولیس کانسٹیبل رفیع اللہ جوکہ گارڈ روم میں بیٹھا تھا کی اپنی بندوق سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ رابطہ پر تھانہ اہلکار نے بتایا کہ حادثاتی گولی چلنے سے کانسٹیبل رفیع اللہ جاں بحق ہو ا ہے،50سالہ رفیع اللہ تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ نورپور کا رہائشی ہے۔
تازہ ترین