گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ رفعت النسا نے سکول کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور طالبات کی تعلیمی صلاحیت کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے سکول کے حال ہی میں تعمیر ہونیوالے بلاک کا معائنہ کیا جہاں نہایت ناقص میٹریل کا انکشاف ہوا جس کا انہوں نے سخت نوٹس لیا اور بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ آفیسر کو موقع پر طلب کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ڈی ای او زنانہ نے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گجرات، سی ای او ایجوکیشن اور ایکسئن بلڈنگز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔