گجرات (نمائندہ جنگ) شہباز شریف پارک اور شہر کے مختلف علاقوں میں گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ ممبران میں چیئرمین ضلع کونسل چودھری محمد علی تنویر، میئر میونسپل کارپوریشن حاجی ناصر محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چودھری اصغر، اے سی ہیڈ کوارٹرز وقار حسین خان، اے سی گجرات ظہیر عباس چٹھہ، چیف آفیسر ضلع کونسل رضوان احمد اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن افضل بٹ شامل ہوں گے۔ اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہباز شریف پارک کے انتظامات اور دیکھ بھال ضلع کونسل گجرات کی ذمہ داری ہوگی جبکہ گرین بیلٹس کی دیکھ بھال میونسپل کارپوریشن گجرات کرے گی۔