گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج حافظ آباد محمد ارشد بھٹہ نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ سول جج حارث صدیقی اور سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل چوہدری اصغر علی گجر بھی تھے، فاضل جج نے جیل کی مختلف بارکوں کا دورہ کرتے ہوئے اسیران کے مسائل بھی سنے بعدازاں ذاتی مچلکہ پر معمولی مقدمہ میں ملوث ایک قیدی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔