گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کااہم اجلاس ضلعی صدر راؤ اکرام علی خاں کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ کی چاروں تحصیلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ 30اپریل سے پہلے یونین کونسل کی سطح پر تنظیمیں مکمل کر یں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر راؤ اکرام علی خان اور جنرل سیکرٹری چودھری ارشاد اللہ سندھو نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اگلے ہفتے سنٹرل پنجاب سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں اور ان کا پہلاجلسہ گوجرانوالہ ڈویژن میں ہو گا جس کی انہیں باقاعدہ دعوت دے دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔