• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،ڈپٹی کمشنر بہاول پور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل نے کہا ہے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، حسن سلوک اور رواداری کے جذبہ کے ساتھ معاشرہ میں پائیدار امن قائم کیا جاسکتا ہے،وہ   ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر ڈی پی او اشفاق احمد خاں، چیئرمین ضلع کونسل شیخ دلشاد احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آفتاب پیرزادہ، علامہ ریاض احمد اویسی، سردار طفیل جھاجھوٹ، اجمل لعل بھیل، افسرمحکمہ اوقاف، محکمہ کے افسران اور ممبران کمیٹی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ  مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر اور دیگر تقریبات کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ملک میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور تمام مذاہب کے افرادیکساں آزادی کے ساتھ زندگی بسرکررہے ہیں،چیئرمین ضلع کونسل شیخ دلشاد احمد قریشی نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور بقا کے لئے تمام مذاہب کے افرادمتحد ہیں ، انہوں نے کہا کہ    اسلام اقلیتوں سے حسن سلوک سے پیش آنے کا درس دیتا ہے، اجلاس میں علامہ ریاض احمد اویسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین