کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جنید منظور کی قیادت میںجمعے کو آسٹریلیا پہنچ گئی۔ جہاں وہ آسٹریلین جونیئر چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ ایونٹ 19اپریل سے ہوبارٹ میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں آسٹریلیا کی انڈر 28 چیمپئن شپ میں حصہ لے گی ۔ کھلاڑی آسٹریلیا میں تین ماہ کے دوران مختلف کلبوں کی جانب سے ٹریننگ پروگرام اور میچز میں حصہ لیں گے۔ کوچ مدثر علی خان کے مطابق اس طویل دورے سے نوجوان کھلاڑیوں کو جدید ہاکی سیکھنے کا موقع ملے گا۔