• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیدہے سندھ حکومت رینجرزاختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیگی‘ چوہدری نثار 

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ ہم امیدکرتے ہیں کہ سندھ حکومت رینجرزاختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔ہفتہ کو اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے کہاکہ کراچی کے امن کی بحالی میں رینجرز کا اہم کردار ہے‘بچہ بچہ کہہ رہا ہے کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیے‘ کراچی میں رینجرز کے اختیارات کو ہر دفعہ سیاسی بنانا بدقسمتی ہے‘ سندھ حکومت کی طرف سے ابھی تک رینجرز کے حوالے سے سمری موصول نہیں ہوئی‘امید کرتا ہوں کہ کراچی میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ 
تازہ ترین