• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات :جنریٹرکی گیس سے دم گھٹنےپر 4افرادکی ہلاکت کامقدمہ درج

گجرات (نمائندہ جنگ) پولیس تھانہ ڈنگہ نے ایس ایچ او فراست اللہ سب انسپکٹر کی رپورٹ پر ڈنگہ کولیاں روڈ پر دکان میں جنریٹر کی گیس سے ہلاک ہونے والے 4 افراد شیراز سکنہ لکڑ منڈی، احمد رضا، منانا عرف کاکا ساکنائے بوریوالا، ایمان اللہ سکنہ دنیا پور اور زخمیوں عثمان، محمد عامر اور محمد جنید کا مقدمہ محمد سرور، تنویر عرف چاند، محمد رضوان اور حاجی فضل کیخلاف درج کرکے لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں، زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، ایف آئی آر کے مطابق مقتولین بٹ پلازہ چائینہ سیل سنٹر میں کام کرتے تھے، ملزمان نے انہیں کمرہ کے اندر جنریٹر چلانے کا کہا اور دکان بند کرکے باہر سے تالے لگا کر چلے گئے جس کی وجہ سے حادثہ ہوا ۔
تازہ ترین