گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ ) ملائیشیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سید نوزیربن سید یوسف نے کہا ہے کہ ’’میڈ ان گوجرانوالہ ‘‘ صنعتی نمائش میں لگائی گئی مصنوعات کی کوالٹی نہایت شاندارہے مصنوعات کی کوالٹی سے لگ رہا ہے کہ یہاں کے ہنر مند بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جنہوں نے محنت ،لگن اور جس انداز سے یہ دیدہ زیب مصنوعات تیار کی ہیں میں تو کیا کوئی بھی ان مصنوعات کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اور جی بی سی کی تمام انتظامیہ کو اس شاندار صنعتی نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اور جی بی سی کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا۔