پولیس نے مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال کے قتل میں مزید 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ،جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے،مزید 2افراد کی گرفتاری ویڈیو کے ذریعے شناخت کے بعد عمل میں آئی،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔
گرفتار ملزمان پر چند روز قبل عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشال خان کو فائرنگ اور تشدد کے ذریعے ہلاک کرنےکا الزام ہے۔