ممبئی ( جنگ نیوز ) ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل میں ایک اور فتح سمیٹ لی۔ گجرات لائنز کے بولرز 176 رنز کا دفاع نہ کرسکے۔ ناکام ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے برینڈن میک کولم 64اور دنیش کارتک48کی مدد سے چار وکٹ پر176رنز بنائے۔ دنیش کارتک نے آئی پی ایل موجود سیزن کا200واں چھکا لگایا۔ میک کولم نے صرف36گیندوں پر ففٹی داغی۔ رائنا نے 28 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ممبئی کا آغاز بھیانک تھا۔ اسے اننگز کی دوسری ہی گیند پر پارتھیو پٹیل کی وکٹ گنوانا پڑی انہیں پراوین کمار نے جیسن رائے کا کیچ بنایا۔ لیکن بعد کے بیٹسمینوں نے اننگز کو سنبھال لیا۔ نتیش رانا 53، کیرون پولارڈ 39اور کپتان روہت شرما40رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔