اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور چین نے گوادر کو دنیا کا بہترین شہر بنانے کے حوالے سے ماسٹر پلان کے دستاویزات پر دستخط کر دیئے۔ منصوبے پر 410؍ ملین (41؍ کروڑ ) ڈالر کی لاگت آئیگی۔ منصوبے کے تحت شہر کو تمام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائیگا۔ جمعہ کو سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور پاکستان میں چین کے سفیر نے یہاںدستاویزات پر دستخط کئے۔