لاہور(نمائندہ خصو صی)امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک میں نظام مصطفےٰ کا نفاذ چاہتے ہیں ، مارشل لاء اور جمہوریت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ ہم اس جمہوریت کو مانتے ہیں جو اللہ اور اس کے رسول ۖ کی مطیع و فرمانبردار ہواور ایسی جمہوریت کے باغی ہیں جو حرام کو حلا ل قرا ر دے اسلام آباد میں کارکنان کے تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےسینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم اس موجودہ نظام سے آزادی چاہتے ہیں جہاں پر ہم اپنے عقیدے اور دین کے مطابق زندگی گزار سکیں آزادی کا مطلب عدالتی نظام ، سماجی سیاسی نظام اور حکومتی نظام اسلام کے دیے ہوئے نظام کے مطابق ہونے کے ہیں جس نظام میں دانہ پانی دیا جائے مگر وہ اپنے نظریے کے مطابق زندگی نہ گزار سکے۔