اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کوحاضری سے استثنی دے کر سماعت 12روری تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران پرویز مشرف کی جانب سے بیماری کا نیا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا،کیس کے پراسیکیوٹر کے جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ پر اعتراضات لگائے گئےتاہم عدالت نے پرویز مشرف کو ایک مرتبہ پھر حاضری سے استثنی دے کر سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی۔