• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف ایگزیکٹو سرگودھا کا ساہی وال کے ہسپتالوں کا دورہ، کارکردگی کا جائزہ

ساہی وال/سرگودھا (نامہ نگار) چیف ایگزیکٹیو سرگودھا ڈاکٹر نصرت ریاض نے بی ایچ کیو لکھی وال اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ بی ایچ کیو لکھی وال میں ڈاکٹر وعملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا صفائی کے ناقص انتظامات ودیگر بے ضابطگیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہی وال میں مختلف شعبوں کو چیک کرتے ہوئے مریضوں کے وارڈ میں صفائی اور میڈیسن کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے پر ماتحت عملہ کی سرزنش کی اس کے بعد ہسپتال میں قائم ڈسپنسری اور میڈیسن سٹور کو چیکنگ بھی کی۔
تازہ ترین