گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام بورڈ کے چیئرمین ہونگے جبکہ 15 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران میں کارپوریشن کے دونوں ڈپٹی میئر رانا مقصود احمد اور سلمان خالد بٹ رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ، صدر چیمبر سعید احمد تاج، سابق صدر چیمبر اخلاق احمد بٹ، صدر مرکزی انجن تاجران شیخ بابر کھرانہ، ڈاکٹر کرن فرحان ، ڈاکٹر نسیم اختر ، سعدیہ خاتم ، منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ کمپنی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب، نمائندہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب، صنعتکار وقاص انور شامل ہیں ڈپٹی کمشنر آج بورڈ آف ڈائریکٹرز کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔