• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کی ملک وقوم کو آج زیادہ ضرورت ہے،چوہدری تبریز

لندن (پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے صدرچوہدری تبریز عورہ نے کہا ہے کہ ہمارے قائد پرویز مشرف کی ملک وقوم کوآج زیادہ ضرورت ہیں،ان کے بغیر ملک میں قیادت کاقحط ہے۔وہ پاناما لیگ کی رکاوٹوں اور سازشوں کوروندتے ہوئے پاکستان کی قومی سیاست میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ پاناما لیگ اورزرداری لیگ کاگٹھ جوڑ قائدانقلاب پرویز مشرف کاراستہ نہیں روک سکتا ۔پاناما لیگ کی کوئی سازش معمارپاکستان اورمحافظ پاکستان پرویز مشرف کوہم وطنوں اوروطن سے دور نہیں رکھ سکتی ۔پرویز مشرف کی وطن واپسی پران کاتاریخی استقبال ہوگا،چاروں صوبوں سے عوام ائیرپورٹ کی طرف امڈآئینگے۔ چاروں صوبوں کے عوام پرویز مشرف کی قائدانہ صلاحیتوں سے مستفیدہونے کے خواہاں ہیں۔اے پی ایم ایل جمہوریت کی حامی ہے اوراس میں جمہوری انداز سے فیصلے کئے جاتے ہیں۔اے پی ایم ایل کاانتہائی متحرک اورمنظم تنظیمی ڈھانچہ دوسری پارٹیوں کیلئے قابل تقلیدہوگا۔ وہ اپنی صدارت میں ہونیوالے ایک اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں مختلف تنظیمی اموراورپاکستان کی اندرونی سیاسی صورتحال اورممکنہ انتخابی اتحادکاتفصیلی جائزہ لیا گیا اور عہدیداران کی تجاویز کے مطابق اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی روسے ہرماہ کی پہلی اتوارکواجلاس کیا جائے گا اور آئندہ ماہانہ میٹنگ 7مئی کو ہوگی۔ جنرل سیکرٹری آدم غیاث الدین، سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی، صدر اوورسیز کونسل افضال صدیقی ،چیف آرگنائزر مسز ثمینہ علی، چیف کوآرڈی نیٹر سعیداحمدبھٹی ، سینئر نائب صدر محمد علی چوہان، نائب صدور سیّدنایاب زیدی، سینئر رہنما فہمیدہ عباسی، سینئر ممبران ثروت اقبال،صباء ،دردانہ قریشی اورقاسم ہمدانی نے بھی اجلاس سے خطاب کیا ۔ ممتازفاطمی ،خرم مقصود،راجہ عطاء المنان ،عمران خان اور سیّدقاسم ہمدانی نے پرویز مشرف کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے اے پی ایم ایل میں شمولیت اختیار کی جس پر عہدیدران نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے نائب صدر سیّدنایاب زیدی کے بھائی کی وفات پران کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے خصوصی طورپراجتماعی دعاکی گئی۔ مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں اے پی ایم ایل کے سیاسی مستقبل اورسیاسی کردار بارے مختلف تجاویز دیں۔ مقررین نے اس عزم کااعادہ کیا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اورسابق صدرمملکت جنرل (ر)پرویز مشرف کی عنقریب وطن واپسی پر ان کاتاریخی استقبال کیاجائے گا ۔ اوورسیزپاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سمیت برطانیہ سے اے پی ایم ایل کے عہدیداران اورکارکنان پرویز مشرف کے ساتھ روانہ ہوں گے۔
تازہ ترین