ٹوکیو( عرفان صدیقی)جاپان مئی کے پہلے ہفتے میں جاپان کے شہر یوکوہاما میں ہونے والے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے بورڈ اآف گورنر ز کے اجلاس میں جہاں دنیا بھر سے تین ہزار مندوبین شرکت کررہے ہیں وہیں کئِ اہم ممالک کے وزرائے خزانہ بھی شریک ہورہے ہیں جن میں پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار جبکہ بھارتی وزیر خزانہ آرن جیٹلی کی بھی شرکت کا امکان ہے اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے بااثر وزراء کے درمیان ٹوکیو میں ہونے والی ملاقات میں بیک ڈور ڈپلومیسی کا امکان موجود ہے جس کے لیے جاپانی حکومت بھی کردار ادا کرسکتی ہے جبکہ دوسری جانب اسحاق ڈار کے دورہ جاپان میں جاپانی وزیر خزانہ اور جاپانی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کے لیے سفارتی ذرائع کوششوں میں مصروف ہیں ، سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کا یہ دورہ نہ صرف پاکستان کے لیے معاشی مفادات کے حصول کا زریعہ بن سکتا ہے بلکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی کمی کا بھی ذریعہ ہو سکتا ہے۔