کراچی (جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی (ڈمی) ،طارق عزیز (ڈمی) اتوار کو(آج) ”جیو نیوز“ کے مقبول پروگرام ”خبرناک“ میں شرکت کریں گے۔ شو کے دوران شاہ محمود قریشی سے اُن کی نجی زندگی، سیاسی مصروفیات اور دیگر اہم موضوعات پر دلچسپ گفتگو ہوگی۔ تحریک انصاف کے نائب صدر خیبرپختونخوا ، وزیراعظم پاکستان اور ریحام خان کے ہم شکل کے حوالے سے کچھ اہم انکشاف بھی کریں گے۔ ”خبرناک“ میں اِس بار ناظرین اور حاضرین طارق عزیز (ڈمی) کی منفرد انٹری دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔ ”کیمرون کی جانب سے بجائی گئی خطرے کی گھنٹی اور ہے کیا جو تیرے میرے درمیان ہے “ کے موضوعات کو بھی شو میں زیر بحث لایا جائے گا۔ حالات حاضرہ پر مبنی دلچسپ خبریں اور مزاحیہ فنکاروں کی خوبصورت باتیں بھی پروگرام کو چار چاند لگائیں گی۔ طنزو مزاح سے بھر پور شو رات 11 بجکر5 منٹ پر دیکھایا جائے گا جس کی میزبانی کے فرائض معروف انکر نعیم بخاری انجام دیں گے۔