گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد عامر جان نے چندا قلعہ کے قریب ٹرین حادثے کے مقام کا دورہ کرتے ہو ئے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا ، زخمیوں کو بہترین طبی امداد ددینے کی ہدایت کی ۔پولیس کی طرف سے مسافروں کے سامان کی حفاظت یقینی بنانےکیلئےبھاری نفری تعینات کی گئی ، 8ایس ایچ اوز اور 4ڈی ایس پیز بھی جائے حادثہ پر موجود رہے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سپیشل بسوں کے ذریعے حادثے کا شکار ٹرین کے مسافروں کوایمن آباد سٹیشن منتقل کیا گیا جہاں ضلعی انتظامیہ نے مسافروں کیلئے کھانے اور ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام کیا ۔