ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے14 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلان کردیاگیا،بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ کے علاوہ مئیر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں ،جامعہ زکریا انسٹی ٹیوٹ آف بنکنگ اینڈ فناس کےڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک سمیت ایم پی اے خولہ امجد،ڈپٹی مئیر ملتان منور احسان قریشی ،ڈپٹی مئیرملتان حاجی سعید انصاری ،ملک انور علی، اخترحسین بھٹہ ،چوہدری ذوالفقار انجم ، انیلا افتخار ،مظفر اسلام ،حاجی اختر حسین بھٹہ شریک ہوں گے ، اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نمائندے شرکت کریں گے،واضح رہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا ۔