• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال خان کےقتل کیخلاف ملتان میں نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پروگریسویوتھ الائنس کے زیر اہتمام ملتان میں مشال خان کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،اس موقع پر مظاہرین کا کہناتھا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ریاستی پشت پناہی میں طالبعلم مشال کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے غنڈہ عناصرکو تحفظ فراہم کرنے کی وجہ سے طالبعلم عدم تحفظ کا شکار ہیں ، اس موقع پر شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی جائے ،احتجاج میں ٖفضیل اصغر ،جیاند بلوچ ، راول اسد ،وقاص، سمیرا اور زکریا یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات نے شرکت کی۔
تازہ ترین