• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب رجسٹرار ڈی ایچ اے گوجرانوالہ کیخلاف تحقیقات پبلک نہ کرنے پر انفارمیشن کمیشن کا ممبر بورڈ آف ریونیو کونوٹس

لاہور (آصف محمود سے) پنجاب انفارمیشن کمیشن نے سب رجسٹرار ڈی ایچ اے گوجرانوالہ کے خلاف سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں روپے کی خورد بردکی تحقیقات پبلک نہ کرنے پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ گکھڑ منڈی تحصیل وزیر آباد کے  محمد عاصم سہیل نے انفارمیشن کمیشن کو شکایت کی کہ اس نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو سب رجسٹرار ڈی ایچ اے غلام مصطفیٰ انصاری کے خلاف سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں لاکھوں روپے کی خوردبرد اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے جرم میں کارروائی کے لئے ا درخواست دی تھی جس پر ایس ایم بی آر نے  تحقیقات کیلئے  بورڈ آف ریونیو کے افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنا کر 15روز کے اندر رپورٹ  دینےکا حکم دیا تھا۔ محمد عاصم سہیل نے ایس ایم بی آر کو رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت اس کیس میں ہونے والی انکوائری، انکوائری افسران کے ناموں سمیت دیگر معلومات فراہم کرنے کی درخواست دی لیکن یہ اسے فراہم نہیں کی گئیں۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو حکم دیا ہے کہ شکایت کنندہ کو مطلوبہ معلومات فراہم کی جائیں اور معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو وضاحت بیان کریں کہ مطلوبہ معلومات شکایت کنندہ کو مقررہ وقت میں کیوں فراہم نہ کی گئیں۔ 
تازہ ترین