• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وفد کی برسلز آمد

Overseas Pakistanis Commission Punjab Delegation Arrived Brussels
اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا ایک 4 رکنی وفد اپنے دورئہ یورپ کے اگلے مرحلے کے لیے گزشتہ روز برسلز پہنچ گیا۔

ایئرپورٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور صوبائی محتسب کے مشیر نا صر چوہان نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر دیئے گئے عشائیے سے خطاب میں او پی سی پنجاب کے کمشنر افضال بھٹی اور وا ئس چیئرمین خالد شاہین بٹ نے کہا کہ کمیشن اپنے کام میں کوئی سیاسی تفریق روا نہیں رکھتاجبکہ کمیشن کے ذریعے اب تک موصول ہونے والی 50 فیصد سے زائد شکایات کو شکایت کنندہ کی تسلی کے مطابق حل کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ریاست کی جانب سے سے فراہم کردہ بہت سے حقوق کے بارے میں آگاہی نہیں رکھتے، او پی سی کی کوشش ہے کہ یہ معلومات ہر بیرون ملک پاکستانی تک پہنچا ئی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے اوورسیز کے تمام اداروں میں اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا تمام اداروں کو یہ حکم ہے کہ اوورسیز کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان میں موجود اوورسیز کی ہائوسنگ سوسائٹیز کو بہتر اور فعال بنا کر وہاں فلیٹ بنائے جائیں گے اور انہیں بیر و ن ملک پاکستانیوں کو اصل قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ آئندہ پاکستان پہنچنے والی ہر میت کو ایئرپورٹ سے اس کی منزل پر مفت پہنچانے کی سہولت فراہم کی جا ئے گی۔

انہوں نے مزید آگاہی دی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو انشورنس کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی کام ہو رہا ہے جبکہ ان کی جائیداد اور دیگر مقدمات کے تیز ترین حل کے لیے جلد ہی ایک اہم پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین